ابنا: اللؤلؤہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے کل منگل کو ایک رپورٹ شائع کرکے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت بحرین نے "بسیونی "کمیٹی کے سفارشات پر عمل نہیں کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور میں ہیومن رائٹس واچ کے نمائندے ندیم حوری نے بسیونی کمیٹی کے سفارشات پر بحرین کی حکومت کی لاپرواہی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ نے بحرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے مختلف گروپوں کی تشکیل دی ہے اور عنقریب اس کا ایک وفد بحرین کا دورہ کرنیوالا ہے۔
.......
/169